اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کشمیر کو ایک مرتبہ پھر بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا تاج ہے اور اس کو ہم سے کوئی الگ نہیں کرسکتا ہے۔ سرحدوں پر کشیدگی کیلئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ نے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرنا چاہئے ورنہ بھارت پاکستان کو دندان شکن جواب دینے کا اہل ہے۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر واضح کردیا کہ کشمیر مسئلہ کوئی متنازعہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ کشمیر پہلے بھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا اور آج بھی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے جس کے دوران انہوں نے پاکستان کے اس بیان کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ کہ مسئلہ کشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور اس کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے تحت حل کیا جائے گا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کو بھارت سے کوئی الگ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت کا پڑوسی ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے سرحدوں پر ہند و پاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے بیچ پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے دوسری کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی پاکستان اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے۔
بھارت کے وزیر داخلہ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ سرحدوں پر جارحیت کو بند کرکے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے نہیں تو بھارت بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے اہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جنگ معاہدے پر عمل درآمد کرنی چاہئے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جب بھارت نے پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے سے متعلق ہاتھ بڑھایا تو وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کے ساتھ ہم دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲